حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ پاسداران عزاء پاکستان وجاہت علی مرزا نے نو منتخب مرکزی صدر آئی ایس آو پاکستان عارف حسین الجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کہ انہیں دوبارہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں برادران نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
صدر پاسداران عزاء پاکستان کی نو منتخب صدر آئی ایس او پاکستان کو ملتان آنے کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر سربراہ پاسداران عزاء پاکستان کا کہنا تھا آئی ایس آو کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور یہ امام کے ظہور کے لیے حقیقی زمینہ سازی کررہیں ہے اور اسکی قیادت تمام ملت کے لیے اہمیت رکھتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آئی ایس آو کو برادر عارف حسین الجانی جیسی مخلص قیادت ملی ہے۔